مزدوروں کی خوشحالی میں یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ نے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جلال ظہر عباسی

Karachi

Karachi

کراچی (محمد اعظم) یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی کے جنرل سیکرٹری کامران عثمانی نے 19 مارچ کو کے پی ٹی میں ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں منوڑہ ورکشاپ اور برتھ نمبر 10 میں منعقدہ پہلے اور دوسرے دو بڑے جلسے عام سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی نے چھ سال میں تین بار بطور سی بی اے منتخب ہونے کے بعد اپنے ہر دورمیں کراچی پورٹ کی ترقی اور مزدوروں کی خوشحالی میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں بے شمار قربانیاں دی ہیں آج جس کا ہم برملااعلان کرتے ہیں کہ ہماری خدمات کی مثال پورٹ کی130سالہ تاریخ میں نہیںملتی ہے اُنہوں نے کہاکہ یونائیٹڈورکرفرنٹ نے اپنے ہر دورمیں مزدوروں کی نوکریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور مُلک سے بے روزگاری کے خاتمے سمیت مُلک کو درپیش معاشی مسائل حل میں اپنافریضہ اداکیاہے کامران عثمانی نے کہاکہ منوڑہ ورکشاپ اور برتھ نمبر 10کے کامیاب جلسوںنے یہ ثابت کردیاہے کہ اَب 19مارچ کے ریفرنڈم میں یونائیٹڈورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی کی کامیابی یقینی ہے اور اَب بندرگاہ کے مزدوروں کی قسمت کا ستارہ پوری آب وتاب سے چمکے گااور ایسااُسی صورت میںممکن ہے کہ جب پورٹ کے غیوراورمحنت کش ملازمین19مارچ کو ریفرنڈم میں ہمارے انتخابی نشان ” اسٹار / ستارے “ پر مہرلگاکر ہمیں کامیابی سے ہمکنارکریں کامران عثمانی نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی کے بعد پورٹ کے مزدوروں کو ملنے والی تنخواہ اُن کی توقعات سے بڑھ کر ہو گی۔

اُنہوں نے کہاکہ سن گوٹہ پہلے بھی ہماری ترجیحات کا حصہ تھااور کل بھی ہماری ترجیحات کا حصہ ہوگاجلسے سے جلال ظہرعباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی کامیابی کے بعد پورٹ کے مزدورں کو پلاٹ سمیت تمام ایشوز کو فوری طورپر حل کرائیں گے اور پورٹ کے محنت کشوں کے درینہ مطالبات پورے کریںگے جلسے سے حسن رضا، جمشیداحمد، اسراراحمد،لطیف کھوسہ، عبدالرزا ق علوی،داو¿سومار،قاری ستار،امدادحُسین اور دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ اِس موقع پر پورٹ کے رجسٹرڈ ایمپلائز ووٹرزکی بڑی تعدادسمیت یونائیٹڈورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی کے مرکزی عہدیدران وقارعلوی، جنیدالقدر،جاویدمغل،مظہرپارکر، آصف مغنی، سیدمحمدالیاس، نورافسرخان،ارشدعزیزسمیت دیگر بھی موجود تھے۔