ورلڈٹی 20: نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

New Zealand

New Zealand

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے۔

بہاردین کی جگہ کپتان فاف ڈپلیسی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔گروپ ون میں ایک ایک میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے دو، دو پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے۔