ورلڈٹی 20 وارم اپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

South Africa team

South Africa team

ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈٹی20 ، وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8 وکٹ سے شکست دیدی۔ افریقی الیون نے گرین شرٹس کی جانب سے دیا گیا ہدف 72 رنز چودہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، اس سے قبل فتح اللہ کے خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔

اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کی تاہم یہ فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوسکا اور پوری گرین شرٹس سائیڈ 17.3 اوورز میں 71 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ پروٹیز کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا 24 اور اے بی ڈی ویلیئرز 20 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شاہد آفریدی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اس میچ کے ساتھ ہی وارم میچز کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا باقاعدہ آغاز جمعہ 21 مارچ سے ہوگا اور پاکستان کا مقابلہ جمعہ کو روایتی حریف بھارت سے ڈھاکا میں ہوگا۔