عالمی امیچورشطرنج چیمپئن شپ، پاکستان کی یونان کو شکست

Chess

Chess

عالمی امیچور شطرنج چیمپئن شپ میں پاکستان کے قیصر اقبال نے یونان کو شکست دے کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔یونان میں جاری شطرنج کی عالمی امیچور شطرنج چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔

اسٹار کھلاڑی قیصر اقبال نے میزبان ملک کے کھلاڑی کو ہرا کر رینکنگ بہتر بنا لی۔ ایونٹ کے نا قابل شکست قیصر اقبال نے سات میں سے چار میچ جیتے جبکہ تین مقابلے بے نتیجہ رہے۔ اس شاندار کارکردگی نے پاکستان کو رینکنگ میں دوسری پوزیشن دلا دی ہے۔

شطرنج کے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان نے مزید دو میچ کھیلنا ہیں۔ ہفتے اور اتوار کے میچ کو اہم قرار دیتے ہوئے قیصر اقبال نے پاکستان بھر کے شائقین کو جیت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔