تحریر: مروا ملک دنیا جہاں بیش بہا پریشانیوں اور نا امیدیوں میں ڈوبی ہوئی ہے وہیں کچھ ایسے لکھنے والے ہمارے درمیان موجود ہیں جو پڑھنے والوں میں امید کی کرنوں کو بکھیرنے کا ذمہ اٹھائے ہوئے ہیں۔
ان میں ایک قابلِ ذکر شخصیت ظہور حسین مصنف ‘اے سانگ آف اے بلائینڈ برائیڈ’ کتاب کے ہیں۔ظہور حسین کا تعلق بنجاب کے شہر لیہ سے ہے۔
وہ آج کل بہائوالدین زکریا یونیورسٹی لیہ کیمپس میں بطور کوآرڈینیٹر آف انگلش ڈیپارمنٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ کتاب انگریزی نظموں پر مشتمل ہے جو کہ مجھے چند ماہ قبل پاکستان ادب پبلشرز کے ڈائریکٹر اور فیچر رائٹر سمیع اللہ خان کی جانب سے موصول ہوئی۔