عالمی بیداری کانفرنس پاکستان کے لوگوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
Posted on September 16, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے آئی ایس او کا مرکزی کنونشن طلبہ کی علمی پیاس کو بجھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے المصطفی ہائوس لاہور میں مرکزی کابینہ و تنظیمی شخصیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اطہرعمران کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن کے موقع پر عالمی بیداری کانفرنس پاکستان کے لوگوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔
کنونشن میں پورے پاکستان کے اعلی تعلیم یافتہ طلباء شرکت کریں گے اور مختلف تعلیمی بورڈز میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلباء اور ملک بھر میں تنظیمی فعالیت دکھانے والے طلباء میں کارکردگی شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کنونشن کے موقع پر پاکستان بھر کی اہم تعلیمی شخصیات، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور انجینئرزخطاب کریں جس سے نہ صرف طلباء کی علمی صلاحیات اُجاگر ہوں گی۔
بلکہ طلباء کے اندر علمی شعور بھی بلند ہوگا ۔ مرکزی کنونشن کے چیئرمین ابوذر مہدی نے اجلاس کو کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کنونشن میں غیرملکی مہمانوں کو دعوت دے دی گئی ہے اور انشاء اللہ علامی بیداری کانفرنس میں غیرملکی اسلامی جماعتوں کے رہنمائوں کی شر کت سے چار چاند لگ جائیں گے۔ ابوذر مہدی کا مزید کہناتھا کہ کنونشن میں ہزاروں طلباء کی سالانہ شرکت آئی ایس او پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی کا اظہار ہے۔