ورلڈ بینک ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دینے پر آمادہ

World Bank

World Bank

ورلڈ بنک نے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب پچاس کرورڈالردینے کا عندیہ دے دیا،ورلڈ بینک کے نائب صدرفلپ ڈی ہورو نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستان کے اقتصادی پروگرام اورآئی ایم ایف کے پروگرام کی اصولی منظوری کو سراہتے ہوئے بینک کی بند امداد کھولنے اور اس میں خاطرخواہ اضافے کا ذکرکیا

۔بینک پاکستانی حکومت کو ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کے امدادی پروگرام پرتیزی سے کام کرے گا۔ورلڈ بنک بھاشا ڈیم پرایشیائی ترقیاتی بینک کی اسٹڈی کے بعد امداد کا فیصلہ کرے گا اس سے پہلے بنک اس پرامداد دینے پر آمادہ نہیں ہو رہا تھا۔ وزیر خزانہ نے بینک کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف اقتصادی اصلاحات اوراقدامات سے آگاہ کیا۔