عالمی بینک کی کاسا 1000 منصوبے کیلئے 52 کروڑ ڈالر کی منظوری

Dollar

Dollar

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان سمیت چار ممالک کو مشترکہ بجلی کے منصوبے، کاسا 1000 کے لئے 52 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو کاسا one thousand منصوبے کے لئے 12 کروڑ ڈالر دے گا،کاسا one thousand منصوبہ 4 ملکوں کے درمیان مشترکہ بجلی کا منصوبہ ہے، جس کے تحت افغانستان، کرغستان ، پاکستان اور تاجکستان مشترکہ بجلی استعمال کریں گے،اس منصوبے سے ایک ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔