اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ورلڈ بینک نے کورونا ویکسینیشن کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی دوبارہ منظوری دے دی۔
ورلڈبینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ‘پینڈیمک ریسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان’ پراجیکٹ کی تنظیم نوکی منظوری دی گئی ہے، منصوبے کی تنظیم نو کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق منصوبہ اپریل 2020 میں شروع کیا گیا تھا،فنڈزپاکستان میں جاری کورونا قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کیلیے فراہم کیے جارہے ہیں، یہ فنڈز کویڈ 19 ویکسین کی خریداری میں مالی اعانت فراہم کریں گے۔
ورلڈبینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سےصحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کی صلاحیت کوتقویت ملےگی۔
اعلامیے کے مطابق کویڈ 19 کی تیسری لہرمارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی، کورونا سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے، عالمی بینک وبائی امراض سے نمٹنےکیلیے پاکستان کو مدد فراہم کرنےکیلیے پرعزم ہے۔