عالمی بینک داسو پن بجلی منصوبے کیلیے 59 کروڑ ڈالر دیگا

World Bank

World Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی بینک داسو پن بجلی منصوبے کے لیے 59 کروڑ ڈالر دے گا۔ عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان (آج) پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں قرضے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ پیر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ اس موقع پر داسو پن بجلی منصوبے کے لیے 59 کروڑ ڈالر قرضے کی فراہمی کے لیے عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے مابین منصوبے پر دستخط ہوں گے۔

معاہدے پر عالمی بینک کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار دستخط کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔