اسلام آباد(جیوڈیسک٩عالمی بینک نے سندھ میں تعلیمی اصلاحات کے دوسرے مرحلے کے لئے چار سو ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں عالمی بینک کے مطابق اس پیکیج سے سندھ میں تعلیمی اصلاحات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، یہ رقم انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن فراہم کرر ہی ہے جو پچیس سال کیلئے ہوگی اور اسکے لئے پانچ سال کی رعایتی مدت بھی ہو گی ۔
اعلامئے کے مطابق سندھ میں بچوں کے سکول جانے کی شرح میں اضافہ سست روی کا شکار ہے ، جس کی ایک وجہ بد انتظامی اور سکول مانیٹرنگ سسٹم کا فعال نہ ہونا ہے تاہم حکومت سندھ نے صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے ، جس کے تحت عالمی بینک اس پروگرام کو موثر بنانے کیلئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔