ورلڈ بنک کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کئیے جانے والے گندم کے بیج کی غیر منصفانہ تقسیم کا سلسلہ جاری
Posted on October 27, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : ورلڈ بنک کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کئیے جانے والے گندم کے بیج کی غیر منصفانہ تقسیم کا سلسلہ جاری ۔ اطلاع کے مطابق گندم کا بیج پانچ ایکڑ تک کے چھوٹے کاشتکاروں کو دیا جانا تھا لیکن محکمہ مال کے افسروں اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے چکوک کے با اثر زمینداروں نے جو کہ پچاس ایکڑ تک کے مالک ہیں فرادت حاصل کر کے اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے نام لکھوائے ۔ جبکہ پانچ ایکڑ کے اکثر غریب مستحق کاشتکاروں کو نظر انداز کر دیا گیا۔
چکنمبر 80/TDA کے محمد اکرام ولد محمد حسین نے بتایا کہ وہ نہایت غریب آدمی ہے اور صرف ایک ایکڑ رقبہ کا مالک ہے ۔ جس کا نام پٹواری بادشاہ نے نہیں لکھا۔ جبکہ اسی چک کیطارق گجر ولد مشتاق وغیرہ جن کا پچاس ایکڑ رقبہ اور اشرف، شوکت ، لیاقت ، ذوالفقار ، صادق ارائیں ولد محمد حسین کا تیس ایکڑ شریف ولد محمد علی وغیرہ نے اپنے بیٹوں کے نام فرد بنوا کر ملی بھگت سے نام لکھوا دئیے ہیں جو زیادتی ہے۔