اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کی منظوری عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔
عالمی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق منظور کیے گئے 70 کروڑ ڈالر کے پیکیج میں سے 60 کروڑ ڈالر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جبکہ 10 کروڑ ڈالر سندھ میں آب پاشی کے نظام کی بہتری کے منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔