ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے کورونا فنڈ ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور

World Bank

World Bank

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان میں کورونا کی پیچیدہ صورتحال کے سبب فنڈز میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، رقم بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک دیئے جانے کا امکان ہے۔

کنٹری ہیڈ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ فنڈ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جائے گا، مشکل کی گھڑی میں کمزویوں کو درست کرنا ہوگا، ورلڈ بینک پاکستان کے لئے 20 کروڑ ڈالر جاری کرچکا ہے جس میں سے صحت کے شعبے پر 15 کروڑ اور احساس پروگرام کے لئے 5 کروڑ ڈالر مختص کئے گئے تھے۔

ورلڈ بینک کنٹری ہیڈ نے مزید بتایا کہ عالمی ادارے میں اب رقم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے، جسے صحت، بے روزگاری اور غذائی قلت اور چھوٹی کمپنیوں پر خرچ کیا جا سکے گا۔