کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پر ڈالروں کی برسات کا آغاز۔ عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر کر لیے منظور۔ 30 جون سے پہلے آ جائیں گے ہاتھ۔
آسان شرائط پر دی جانے والی قرض کی یہ رقم بجٹ سپورٹ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کو بانوے کروڑ جبکہ سندھ حکومت کو دس کروڑ ڈالر ملیں گے۔
بانوے کروڑ ڈالر تیس جون سے پہلے ملنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔