اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح جنوبی ایشیاء کی اوسط شرح سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی ضرورت سے بھی کم ہیں۔
رواں مالی سال کے دوران جنوبی ایشیاء کی اقتصادی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ سات فیصد رہنے جبکہ پاکستان میں تین اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ساڑھے نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہی پاکستان کا مالیاتی خسارہ پورے سال کے ہدف کے 94 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔