عالمی بینک پائپ لائن میں موجود پندرہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے دو ارب بیس کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ اکنامک افئیرز ڈویژن کے مطابق کہ عالمی بینک پاکستان میں مختلف منصوبوں پر دوارب بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
جن میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے پچاس کروڑ ڈالراور پاور ڈی ایل آئی پراجیکٹ کیلئے تیس کروڑ ڈالرشامل ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں بیراجوں کی تعمیر پر پندرہ کروڑ ڈالر اور زرعی شعبے کی افزائش کیلئے دس کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ عالمی بینک غذائی تحفظ کے منصوبوں کیلئے پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر کا قرضہ بھی فراہم کرے گا۔