منیلا (جیوڈیسک) عالمی بینک نے فلپائن میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کیلئے 450 ملین ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ فنڈز بینک کے سوشل ویلفیئر ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم پراجیکٹ ٹو کے تحت ہیں جو فلپائن کے انسداد غربت کے پروگرام کا سات فیصد کور کرے گا۔ فلپائن کی حکومت نے اس پروگرام کیلئے 1 اعشاریہ 32 ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔
فلپائن کیلئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینک فلپائن کے غربت کے خاتمے کے پروگرام میں معاونت کیلئے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی ہم فلپائن کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ فلپائن کے ایک تہائی شہری غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔