واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی بینک نے سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کا مقصد زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ کرنا کے علاوہ چھوٹے کاشتکاروں کے اناج کی بڑی مارکیٹوں تک رسائی آسان بنانا ہے۔
اس منصوبے سے تقریباً 1 لاکھ 12 ہزار کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ فنڈ کے ذریعے ایسے پروجیکٹ قائم کیے جائیں گے جن سے کاشت کاروں کو لائیو اسٹاک اور اجناس کے حوالے سے آگاہی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جاسکے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی سے ملکی زرعی شعبے میں بہتری کے ساتھ غربت میں بھی کمی واقع ہوگی۔