اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے نئی حکمت عملی تر تیب دیتے ہوئے زیادہ رقم فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔ سیکرٹری اکنامک افئیرز ڈویژن نرگس سیٹھی نے یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک آئندہ 5 سال کے لئے پاکستان کے لئے نئی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2010 سے 2014 کے د وران عالمی بینک کا پاکستان کے لئے مالی پیکیج 9 ارب ڈالرز ہے، ورلڈ بینک کی نئی حکمت عملی کے تحت اس رقم میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز ہے۔