برن (جیوڈیسک) مشہور نیلام گھر کرسٹیز کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی میں دنیا بھر سے کئی کروڑ پتیوں نے حصہ لیا۔ تین سو بانوے قیراط وزنی خوبصورت نیلم کی نیلامی خلاف توقع دو گنا زیادہ رہی۔
نیلم کے خریدار کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ اٹھارہ ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم میں فروخت ہونے والے نیلم کو ایشیا کے نیلے بیلے کے نام سے پکارا جاتا ہے۔