دنیا کی بہترین 60 باریش تصاویر میں ایک خاتون بھی شامل

Women

Women

برطانوی (جیوڈیسک) کے مطابق تصویری نمائش کےلئے واحد باریش خاتون 23 سالہ برطانوی شہری ہرنام کور ہے جس نے 16 سال کی عمر میں چہرے کے بالوں کو بڑھنے دیا۔انہوں نے تصاویر کے اس مجموعے میں خود کو شامل کرنے کا فیصلہ کچھ حلقوں کی طرف سے تنقید کے بعد کیا۔

برک شائر کے علاقے سلوو سے تعلق رکھنے والی ہرنام سکھ مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ سولہ سال کی عمر میں وہ polycystic ovary syndrome نامی عارضے میں مبتلا ہوئی اس میں بیماری میں مبتلا شخص کے جسم پر بال تیزی سے بڑھتے ہیں۔

،اس عارضے کی تشخیص کے بعد انہوں نے چہرے کے بالوں کو ویکسنگ ، شیونگ اور بلیچنگ کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی،تاہم سکھ مذہب اختیار کرنے کے بعد اسے برقرار نہ رکھ سکی ، سکھ مذہب میں جسمانی بال کاٹنا منع ہے۔ لہذا اس نے ان بالوں کوبڑھنے دیا۔

رپورٹ کے مطابق نمائش’’ پراجیکٹ 60‘‘ میں منتخب ساٹھ تصاویر میں وہ واحد خاتون ہیں۔ اس کا کہناہے کہ تمام مردوں صرف ایک خاتون کی داڑھی ہونا ناقابل یقین بات ہے۔ ہرنام کے ساتھ دیگر 59 افراد کی تصاویر رواں برس کے آخر پر لندن میں نمائش میں رکھیں جائیں گی۔