دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابیری، وزن دس اونس

Strawberry

Strawberry

اسرائیل: اسرائیلی کسان کی کاشت کردہ اسٹرابری اوسط سے پانچ گنا بڑی اور 280 گرام (تقریباً 10 اونس) جتنی وزنی ہے۔

ایک روز قبل اسرائیل کے ایک کسان نے دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابری پودے سےالگ کی ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوایا ہے۔

ایریئل چاہی نے اپنے کھیت میں جو اسٹرابری اگائی ہے وہ روایتی پھل سے پانچ گنا بڑی ہے۔ اس کا وزن 10 اونس یعنی 289 گرام ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نےاسے دنیا کی سب سے وزنی اور بڑی اسٹرابری قرار دیا ہے۔

یہ ایک مقامی قسم کی اسٹرابری ہے جسے سب سے پہلے اسرائیل کے زرعی تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کے سائنسداں نائر ڈائی نے کاشت کیا تھا۔ انہوں نے اسٹرابری کا مطالعہ کرکے بتایا کہ جنوری اور فروری کی غیرمعمولی سردی کی وجہ سے اسٹرابری بڑی کاشت ہوئی ہیں لیکن ان میں سے ایک غیرمعمولی جسامت کی ہے جو ایک انوکھا واقعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی مکمل نشوونما میں 45 دن لگے ہیں اور یہ دھیرے دھیرے پروان چڑھی ہے۔