نیویارک (جیوڈیسک) عالمی شاپنگ سیزن بلیک فرائیڈے کے آغاز پر دوکاندار اور خریدار دونوں کی چاندی ہو گئی۔ دنیا بھر کے جنرل سٹورز پر سال کی سب سے بڑی لوٹ سیل لگ گئی۔
رعایتی نرخوں پر اشیاء خریدنے کے لیے جنرل سٹورز پر لوگوں کا رش قابو سے باہر ہے۔ جنرل سٹورز کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں۔
امریکہ کے کئی شہروں میں خریدار پوری رات جنرل سٹورز کے سامنے خیموں میں گزار دی تاکہ صبح سب سے پہلے سٹور میں داخل ہو سکیں۔ جو لوگ لائن میں لگنے سے قاصر رہے وہ آن لائن خریداری کو ترجیح دینے لگے۔
امریکی معاشی ماہرین اس سیزن میں 600 ارب ڈالر سے زائد کاروبار کی توقع کر رہے ہیں۔