لوک گائیکی کے بادشاہ عالم لوہار کو ہم سے بچھڑے 34 سال بیت گئے۔ محمد عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی ان کا رحجان لوک داستانیں گانے کی طرف تھا۔ موسیقی کے شوق کی تکمیل کے لئے عالم لوہار نے گھر چھوڑا اور تھیٹر کمپنیوں سے وابستہ ہوگئے۔ یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ عالم لوہار ان فن کاروں میں سے ہیں جنھوں نیکم عمری ہی سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
تھیٹر کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے بعد عالم لوہار ریڈیو پاکستان اور پھر پاکستان ٹیلی ویثرن پر بھی اپنے سروں کا جادو جگاتے رہے۔ عالم لوہار کو 1971 میں ملکہ الزبتھ کے مہمان بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا جبکہ سابق صدر ایوب خان بھی ان کے بڑے مداح تھے۔ عالم لوہار تین جولائی انیس سو اناسی میں ٹریفک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تاہم پاکستانی لوک ورثیکی شکل میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہیگا۔