اسلام آباد (جیوڈیسک) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جنرل باڈی کا اجلاس رواں سال 24 سے 25 نومبر تک جنوبی افریقہ میں ہو گا۔
اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کپ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی بال استعمال ہونگے۔
ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان نے ویسٹ انڈیز، بھارت، انگلینڈ، سری لنکا اور آسٹریلیا کو دو ہزار پاکستانی بال بھیجوا دیئے ہیں۔ اس طرح پاکستان نے ورلڈ کپ کے میزبان ملک جنوبی افریقہ کیلئے پانچ سو خصوصی گیندیں تیار کر لی ہیں جنہیں آئندہ چند روز میں جنوبی افریقہ بھجوایا جائے گا۔