ورلڈ کار ریلی ،فرانس کے سیبسٹئن اوگئیر نے دوسرا ٹائٹل جیت لیا

World Car Rally

World Car Rally

میکسیکو سٹی(جیوڈیسک)فرانس کے سیبسٹئن اوگئیر نے ورلڈ کار ریلی کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔میکسیکو میں ہونیوالی کار ریلی کے فائنل مرحلے میں ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں،کچے ٹریک پر والکس ویگن ٹیم کے فرانسیسی ڈرائیور سیبسٹئن اوگئیر سب پر بازی لے گئے۔

انہوں نے مقررہ لیپس کا فاصلہ چار گھنٹے تیس منٹ ستائیس سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی بلکہ ورلڈ کار ریلی کا مسلسل دوسرا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔تین منٹ کے فرق سے فن لینڈ کے میکو ہیرونین دوسرے نمبر پر رہے جبکہ فورڈ ٹیم کے بیلجئن ڈرائیور تھیری نویل کا تیسرا نمبر رہا۔