ورلڈ چیمپئن بننے کا پلان دس سال پر محیط ہے: جرمن کوچ

German Coach

German Coach

برلن (جیوڈیسک) کوچ یوا خم لیو نے 24 سال بعد جرمنی کو عالمی چیمپئن بنا دیا ہے۔ ان کا جرمنی کو ورلڈ چیمپئن بنانے کا پلان دس پر محیط ہے۔

انہوں نے 10 سال تک ٹیم کو گولڈن جنریشن بنانے اور نئے نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے انتھک محنت کی۔ کوچ لیو نے 2004ء میں جرگین کلنزمین کے اسسٹنٹ کے طور پر ٹیم کو جوائن کی۔

جرمنی نے 2006ء ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے بعد کوچ جرگین کلنز مین اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری لیو نے لے لی۔ جرمنی کی ٹیم 2008ء یورو کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ 2010ء ورلڈ کپ میں جرمنی نے ایک بار پھر تیسری پوزیشن حاصل کی اور 2012ء یورو کپ میں جرمنی کی ٹیم سیمی فائنلسٹ رہی۔

اس وقت ناقدین نے جرمنی کے کوچ لیو پر انگلیاں اٹھائیں کہ ان کی کوچنگ میں ٹیم کبھی عالمی چیمپئن بن سکے گی۔ 2014ء فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی نے میزبان برازیل کیخلاف 1-7 سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔