دنیا میں چینی شہری سب سے زیادہ سیاحت کے لئے بیرون ملک سفر کرتے ہیں، رپورٹ

Chinese

Chinese

بیجنگ (جیوڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ چین کے لوگ سیاحت کی غرض سے دوسرے ممالک کا سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چلتے پھرتے بٹوے کہا جاتا ہے۔
چین کے محکمہ سیاحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 2013 میں 90 کروڑ 70 لاکھ افراد نے سیاحت کی غرض سے دوسرے ممالک کا سفر کیا جن کی تعداد 2012 کے مقابلے میں ایک کروڑ 40 لاکھ زیادہ تھی، رپورٹ کے مطابق چینی سیاحوں کے بیروں ملک جانے کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، 2004 میں یہ تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ تھی۔

ایک تحقیق کے مطابق چین کے سیاحوں نے 2012 میں سب سے زیادہ 102 ارب امریکی ڈالر خرچ کر کے جرمن اور امریکی سیاحوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور اس مرتبہ چینی سیاح گزشتہ سال کا اپنا ہی ریکارڈ بھی توڑ ڈالیں گے، تحقیق کے مطابق چین کے سیاح بیرون ممالک میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں “چلتے پھرتے بٹوے” قرار دیا جاتا ہے۔

یورپی یونین اور ایشین ممالک کی جانب سے حالیہ سالوں میں چین کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ چینی سیاح ان کے ملک آسکیں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوسکے۔