مظفرآباد(جیوڈیسک)مظفرآباد صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ 65 سال سے مسئلہ کشمیر لٹک رہا ہے،بد قسمتی سے عالمی برادری مسئلہ کشمیرحل کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی،جنوب مشرقی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرنا لازم ہے۔
کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔جموں و کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر اسلامی کانفرنس میں اٹھایا،آئندہ بھی بین الاقوامی فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔صدر نے کہا کہ کشمیری 60سال سے اپنے حق خودارادیت کیلئے جدو جہد کررہے ہیں۔
کشمیری قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی ، فضل گورو کی سزائے موت سے کشمیریوں کے غم وغصے میں اضافہ ہوا ،عالمی اداروں کو کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے ۔ا ن کا کہناتھاکہ پاکستان کی جمہوری حکومت نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے،پاکستان کی جمہوری حکومت نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے۔
قومی اسمبلی میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کئی قراردادیں منظور کی گئیں ،پاکستان مسئلہ کشمیر پر بھارت کے ساتھ با مقصد مذاکرات چاہتا ہے،کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ دنیا کے دیگرممالک سے زیادہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے۔