عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا رہا ہے

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر کی صورتحال پر روزانہ دو چار وزرائے خارجہ سے رابطہ ہوتا ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے سنگین انسانی بحران نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔

یورپی یونین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، مسلسل کرفیو سے انسانی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا کو باخبر رکھنا چاہتے ہیں، کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔