کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کے دار الحکومت کے مرکزی گرجا سینٹ ولودو میر کیتھڈرل میں سینکڑوں لوگوں نے عبادت کی۔ اس موقع پر ملک میں امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
دوسری جانب روس کے دار الحکومت ماسکو میں شدید سردی کے باوجود لوگوں نے مختلف گرجا گھروں میں عبادت کی۔
ماسکو میں درجہ حرارت منفی پچیس سینٹی گریڈ تک گرنے کے باوجود لوگوں کے جوش میں کمی نہیں آئی۔ قدامت پسند مسیحی سات جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔