امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں مسیحی برادری اپنا تہوار کرسمس منا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں اس بار کرسمس کی تقریبات کافی محدود پیمانے پر منعقد ہو رہی ہیں۔ چرچ میں باقاعدہ سروسز کا انعقاد بھی نہیں کیا گیا اور نہ ہی لوگ بڑے اجتماعات میں شریک ہو رہے ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ شب ویٹیکن میں دو سو افراد پر مشتمل ایک محدود تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے مسیحیوں پر زور دیا کہ غریبوں کی مدد کی جائے۔
پاپائے روم نے کہا کہ اس بار کرسمس پر سب کو بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا بھر میں اتنے افراد کے ساتھ کیوں نا انصافیاں جاری ہیں۔