اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) عام وبا سے عالمی سطح پر ہلاکتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، ابتک کرہ ارض میں 13 لاکھ دس ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔مہلک وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد بڑھتے ہوئے 37 ملین 5 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
متحدہ امریکہ میں مہلک وائرس ابتک 2 لاکھ 50 ہزار 256 جانیں نگل چکا ہے جب کہ ملک میں متاثرین کی تعداد 11 ملین 67 ہزار تک ہو چکی ہے۔
اٹلی میں وبا سے 44 ہزار 139 اموات ہو چکی ہیں محض کل 550 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔ ایک دن میں 41ہزار کے قریب نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں مزید 308 افراد کی اموات سے مجموعی جانی نقصان 40 ہزار 769 ہو گیا ہے تو ملک میں کل 21 ہزار 371 نئے واقعات سامے آئے ہیں۔
فرانس میں کورونا سے ابتک 43 ہزار 892 مریض شکست کھا چکے ہیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 ہزار 794 کیسسز سے مجموعی متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 23 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
ایک دن میں 347 اموات رپورٹ ہونے والے اسپین میں کل 22 ہزار 516 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہ ملک فرانس کے بعد دنیا بھر میں 7 ویں نمبر پر ہے۔
برطانیہ میں ابتک 51 ہزار 304 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ 13 لاکھ 18 ہزار وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔