عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ا ج بروز اتوار پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

تلہ گنگ : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اج بروز اتوار پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، علماء کرام و مذہبی جماعتوں کے قائدین کی عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کل بروز اتوار پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں تمام دینی جماعتوں کی طرف سے جلسہ میں لوگوں کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن، مولانا صاحبزادہ خلیل احمد، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا اسامہ رضوان، ثناء خواں رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم محمد فاروق معاویہ، سمیت ملک کی دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء ،علاقہ کی معروف سیاسی شخصیات شرکت کریں گی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیت علماء اسلام، تحریک خدام اہلسنت، مجلس احرار اسلام اور دیگر جماعتوں کی جانب سے کارکنان اور عوام الناس کی تحفظ ختم نبوت کانفرنس پچنند میں بھرپور شرکت کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

دینی جماعتوں کے قائدین اور علماء کرام نے تحصیل بھر میں مختلف اجتماعات میں لوگوں کو تحفظ ختم نبوت کانفرنس پچنند میں شرکت کی ترغیب دی تحصیل بھر میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس، اتوار کو تحفظ ختم نبوت کانفرنس پچنند میں بھرپور جوش و جذبہ سے شریک ہو کر غیرت ایمانی کا ثبوت دیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو مضبوط پیغام دیا جائے گا۔

علاقہ بھر کے عوام تحفظ ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مسئلہ پر متحد و بیدار ہیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے عوام میں آگاہی مہم کے لئے مختلف علاقوں میں بینرز، پوسٹرز کے علاوہ مساجد میں اعلانات کرکے عوام سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں، تنظیمیں اور مدارس دینیہ کے طلبہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔