ہر سال دنیا کے مختلف ممالک سے 60 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدرکیا جاتا ہے، رپورٹ

Deported

Deported

اسلام آباد (جیوڈیسک) جعلی دستاویزات، زائد المیعاد ورک پرمٹ اور دیگر الزامات پر ہرسال دنیا کے مختلف ملکوں سے60 ہزارکے قریب پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا جاتا ہے، مگر حکومت اب تک ان ایجنٹوں پر مؤثرہاتھ نہیں ڈال سکی، جو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یورپی یونین اور مشرقی وسطیٰ سے پاکستانیوں کی ملک بدری کے واقعات میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا، رپورٹ کے مطابق عرب ملکوں سے صرف جعلی ویزا یا مدت سے زیادہ ٹھہرنے پر بے دخل کر دیا جاتا ہے، اگر کسی سے منشیات برآمد ہو جائے تو اس پر مقدمہ چلا کر موت کی سزا دی جاتی ہے۔