دی ہیگ (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے عالمی عدالت برائے انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیوری کوسٹ کے موجودہ صدر ایلیسنے اوٹارا اور انکے حامیوں کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ موجودہ صدر اور انکے حامی 2011ء میں ہونے والے عام انتخابات میں تشدد اور امن و امان کے حالات خراب کرنے کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ ا
نسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی سینئر کونسل ایلزبتھ ایم ایونسن کے مطابق صدر ایلیسنے اور انکے حامی 2011ء کے پرتشدد واقعات کے ذمہ دار ہیں۔