ڈھاکا (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مستقل غلطیاں کر رہے ہیں جو نقصان دہ ہے اس لیے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کو کچھ الگ کرنا ہوگا۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئٹی میں بنگلا دیش سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑی مستقل غلطیاں کر رہے ہیں جو نقصان دہ ہے جب کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے جس میں بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کو کچھ الگ کرنا ہوگا۔
شاہد آفریدی نے بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن بلے بازوں نے 20رنز کم بنائے تاہم واپس جانے سے پہلے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ مورال بلند رہے۔