ورلڈٹی ٹوئنٹی وارم اپ ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

ڈھاکا (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈٹی ٹوینٹی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 55اور کامران اکمل نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ شیر بنگلہ میر پور میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میک کولم 59 کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 145 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے 3 وکٹ اور کامران اکمل کے ریٹائرڈ آؤٹ پر ہدف عبور کر لیا۔محمد حفیظ 55 اور کامران اکمل 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیتھن مکلم نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان ٹیم اب 19 مارچ کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔