کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے فکسنگ پر بیان دے کر کرکٹ حلقوں میں ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل فکس تھا۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم جان بوجھ کر فائنل ہاری جبکہ کھلاڑیوں نے جی بھر کے خراب فیلڈنگ کی۔ شکست پر مقامی میڈیا نے بھی شور مچایا تھا، مگر تحقیقات نہ ہو سکیں۔
ارجنا رانا ٹنگا نے اپنے دعوے پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹٰیم کیسے ہاری؟ سب پتہ ہے، وقت آنے پر سب راز فاش کر دوں گا۔
چند روز پہلے ہوم ون ڈے سیریز میں بھی زمبابوین ٹیم نے سری لنکا کو دو کے مقابلے میں تین میچوں سے ہرایا تھا۔