ورلڈ کپ 2015 کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Indian Cricket Team

Indian Cricket Team

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کے ہاتھوں میں ہو گی جبکہ ویرات کوہلی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، سریش رائنا، امباتی رائیڈو، رویندرا جدیجہ، اکشر پٹیل، اسٹوارٹ بنی، آر ایشون، امیش یادو، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور محمد شامی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں ہی گزشتہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس مرتبہ وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ بھارت کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔