ایڈیلیڈ اوول (جیوڈیسک) انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 276 رنز کا ہدف دیا۔
تمیم اقبال اور امر القیس دو دو رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے۔ سومیا سرکار نے 40 ، مشفیق الرحیم نے 89 اور محمود اللہ نے 103 رنز کی اننگز کھیلی ، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور جورڈن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، سٹیورٹ براڈ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں بنگلہ دیشی بائولرز نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی ، 163 رنز پر چھٹی وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
جوئے روٹ 29 رنز بنانے کے بعد مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر وکٹ کیپر مشفیق رحیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے لیکن گرتی وکٹوں نے اس محنت پر پانی پھیر دیا۔ روبیل حسین نے چار شکار کیے۔ محمود اللہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
انچاسویں اوور میں دوسو ساٹھ رنز پر آؤٹ ہونے والی انگلش ٹیم کو پندرہ رنز کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ جونئیر بنگالی ٹیم نے بابائے کرکٹ کو شکست کا ایسا مزہ چکھایا کہ انہیں ورلڈکپ کو بائے بائے کہنا پڑا ۔ بنگلا دیش نے گروپ اے سے سات پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔