ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو کامیابی کیلئے 289 رنز کا ہدف
Posted on March 13, 2015 By Geo4 Webmaster کھیل
Ashraful Drives
ہملٹن (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو کامیابی کیلئے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی , تمیم اقبال 13 , شکیب الحسن 23 اور مشفیق الرحیم 15 رنز بنانے میںکامیاب ہوئے۔
مڈل آرڈر میںمحمود اللہ نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی اور آئوٹ نہیں ہوئے۔
صابر رحمان نے بھی 40 رنز کی اننگز کے ساتھ ان کی بھرپور مدد کی نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ, ایلیٹ اور اینڈرسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔