کولکتہ (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے پہلے امتحان سے پہلے کپتان شاہد خان آفریدی کو بخار نے گھیر لیا جبکہ کبھی دھوکا نہ دینے والے سرفراز احمد کپتانی کیلئے تیار ہیں، ٹیم نے ایشیا کپ میں بنگال ٹائیگر سے شکست کا بدلہ چکانے کی ایڈن گارڈن میں پریکٹس کی۔
آج پریکٹس سیشن میں شاہد آفریدی بخار کے باعث شریک نہیں ہوئے ،انہوں نے ہوٹل میں آرام کیا ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم پاکستان ٹائٹل کے لیے اپنی مہم کا آغاز کل بنگلا دیش کے خلاف میچ سے کرے گی، کھلاڑی پر عزم اور پر جوش ہیں۔
ٹی 20 کے سب سے بڑے ایونٹ میں جہاں چھکوں کی برسات ہوگی ،چوکوں کا طوفان آئیگا،ساتھ ہی گلیاں کھڑکنے کی گرج دار آواز سنائی دے گی ،وہی بیٹسمین کچھ کرنے کیلئے بے قرار ہیں کیونکہ بولر ز پر تو سب ہی کو اعتبار ہے،مطلب یہ کہ پاکستانی ٹیم ٹائٹل کی جانب پہلا قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے۔
گرین شرٹ کو ایونٹ میں جوتھوڑی سی تشویش کپتان شاہد آفریدی کے بخار کی وجہ سے ہے،جس کے باعث وہ آج پریکٹس بھی نہیں کر سکے۔