ورلڈ کپ میں شکست پر برازیلین عوام بپھر گئے، متعدد بسیں نذر آتش

Buses

Buses

ساﺅپالو (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد برازیلین عوام بپھر گئے۔

شکست کے صدمے سے دوچار سڑکوں پر نکلے مشتقل افراد نے متعدد بسوں کو آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے شہر کے مشرق میں الیکٹرونکس کے ایک سٹور کو بھی تہس نہس کر دیا۔ ادھر برازیل کی خاتون صدر ڈلما روسف نے کہا ہے۔

کہ انہیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں برازیل کی ہتک آمیز شکست پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ہر برازیلین شہری کی طرح میں اس شکست پر انتہائی مایوس ہوں۔

مجھے اپنے تمام لوگوں، پرستاروں اور ہمارے کھلاڑیوں سے دلی افسوس ہے لیکن ہم اپنے آپ کو گرنے نہیں دینگے۔ انہوں نے ایک برازیلین گانے کا حوالہ دیا جس کے بول ہیں ”برازیل جاگ جاﺅ‘ اپنے اوپر سے دھول جھاڑو اور آگے بڑھو“۔

میچ کے دوران بیلو ہوریزنٹے سٹیڈیم میں تماشائیوں کے ہجوم نے روسیف کے خلاف نعرہ بازی کی جنہوں نے میچ نہیں دیکھا۔ روسیف کی مقبولیت میں ٹورنامنٹ پر 11 بلین ڈالر کے ریکارڈ اخراجات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کمی دیکھی گئی ہے تاہم سروے پولز کے مطابق انہیں اکتوبر کے انتخابات میں ابھی تک واضح برتری حاصل ہے جس میں وہ دوسری مرتبہ چارسالہ مدت کے لئے میدان میں اترنے کے لئے کوشاں ہیں۔