ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ : نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 98 رنز سے ہرا دیا

New Zealand

New Zealand

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98رنز سے شکست دیدی ہے۔ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 331 رنز بناڈالے۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 332 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 233 بناکر آوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی طرف سےتھریما 65 ،دلشان 24 ،سنگاکارا 39 ،میتھیوز 46 کی نمایاں اننگز کھیلی۔مگرکوئی کھلاڑی بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بالنگ کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ساوتھی،بولٹ،ویٹوری اور اینڈرسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے کورے اینڈرسن کے 75،برینڈن میک کیلم کے 65،کین ولیم سن نے 57 رنز کی بدولت 331 رنز بنائے ،سری لنکا کی طرف سے جیون مینڈس اورسورانگالکمل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔