ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مقابلہ ایڈیلیڈ میں جاری ہے جہاں ٹیم پاکستان کو 301 رنز کاہدف حاصل کرنا ہے . دھونی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی ۔روہت شرما اور شیکھر دھون نے محتاط شروعات کی۔آٹھویں اوور میں سہیل خان نے روہت چلتا کر دیا ۔روہت 15رنز بنا کر مصباح کے ہاتھوں کیچ ہوئے پھر آئے ویرات کوہلی۔ دھون اور کوہلی نے جم کر بیٹنگ کی چوکے لگائے ،چھکے لگائے، اور اسکور بڑھاتے رہے لیکن جب بھارت کا اسکور 163 ہوا تو مصباح الحق کی عمدہ تھرو نے شیکھر دھون کی اننگز تمام کر دی ۔دھون 76گیندوں پر 73رنز بنا سکے۔ میدان میں سریش رائناآئے
انہوں نے ویرات کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔کوہلی کو اننگز میں ایک آسان چانس بھی ملا ۔انہوں نے 119 گیندوں پر سنچری مکمل کی ۔سریش رائنا نے بھی ففٹی بنائی ۔جب ٹیم کا اسکور 273ہوا تو ویرات کوہلی 107رنز بنا کر سہیل خان کاشکار بن گئے۔سریش رائنا بھی 56 گیندوں پر 74رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ تھما گئے۔اس کے بعد وہاب ریاض نے جڈیجا کوبولڈ کی ۔آخری اوور میں سہیل خان نے تباہی مچادی،پہلے دھونی کو آوٹ کیا پھر رہانے کو چلتا کیا ۔بھارت ٹیم کااسکور پچاس اوورز میں سات وکٹ پر 300رنز رہا ۔سہیل خان نے 55رنز دیکر پانچ وکٹ حاصل کیں۔ایک کھلاڑی کو وہاب ریاض نے آوٹ کیا۔