ورلڈ کپ فٹبال: برازیل نے کیمرون کو 4-1 سے شکست دے دی

Football

Football

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال 2014ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نے کیمرون کو 4-1 سے ہرادیا۔ کیمرون کی جانب سے ٹیم کا واحد گول جیول میٹپ نے کیا۔

جبکہ برازیل کے نائمر نے 2 اور فرنانڈینو اور فریڈ نے ایک ایک گول کیا۔ اس طرح برازیل نے کیمرون کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

جبکہ ورلڈ کپ فٹبال کے ایک اور میچ میں میکسیکو نے کروشیا کو 3-1 سے ہرا دیا۔ ناک آؤٹ مرحلے میں برازیل کا مقابلہ چلی اور میکسیکو کامیچ ہالینڈ سے ہوگا۔