ورلڈ کپ فٹبال: میکسیکو اور جاپان کی ٹیمیں برازیل پہنچ گئیں

World Cup Football

World Cup Football

سائوپالو (جیوڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال 12 جون سے برازیل میں شروع ہورہا ہے، میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیموں نے میزبان ملک پہنچنا شروع کردیا ہے۔ایونٹ میں 14ویں بار شرکت کرنے والی میکسیکن ٹیم سائو پاولو پہنچ گئی، میکسیکن ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ 13 جون کو کیمرون کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ میں شامل جاپانی ٹیم بھی برازیل پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کے منیجر کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم کے پاس برازیل کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کے لئے وقت ہے۔ میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ادھر جرمن فٹ بال ٹیم بھی میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے برازیل کے سفر پر روانہ ہوگئی۔

اسٹار فٹ بالر MARCO ROYIS آخری پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جسکی وجہ سے وہ میگا ایونٹ سے باہر ہوگئےاور آخر میں کچھ بات گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ ڈچ ٹیم کی، ہالینڈ نے کوچ LOEE VAN GAUL کی زیر نگرانی ریو ڈی جنیرو میں پریکٹس، ٹیم کے کھلاڑی میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لئے پرامید ہیں۔