ہیگ (جیوڈیسک) ہالینڈ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ گروپ بی کی دونوں ٹیموں کا فیصلہ آج ہو گا۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں جاری ہاکی کے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
ہیں جب کہ گروپ بی سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے پہلا میچ ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے درمیان اور دوسرے معرکے میں جرمنی اور جنوبی کوریا آمنے سامنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 جب کہ انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد بیلجئم کو 2-3 سے شکت دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔